Home تازہ ترین ڈیجیٹل پاکستان کی جانب انقلابی قدم: ہگز کمپیوٹنگ کو بلاک چین لائسنس کا اجراء

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب انقلابی قدم: ہگز کمپیوٹنگ کو بلاک چین لائسنس کا اجراء

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے پہلا “بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ لائسنس” جاری کر دیا ہے۔ یہ لائسنس “ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ” کو جاری کیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان “اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA)” نے کیا۔

یہ اقدام ایس آئی ایف سی کی مکمل معاونت اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ممکن ہوا، جو ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت نہ صرف بلاک چین، مصنوعی ذہانت (AI)، اور بگ ڈیٹا جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع دستیاب ہوں گے، بلکہ سالانہ 15 سے 20 لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ کے حصول کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ ڈیٹا سینٹر 7 میگا واٹ بجلی سے کام کرے گا، اور مستقبل میں زائد بجلی کی استعداد کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہو گا۔

ماہرین کے مطابق، بلاک چین ٹیکنالوجی کے نفاذ سے نہ صرف ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت اور سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا، بلکہ پاکستان کی معیشت کو جدید عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے یہ منصوبہ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی مضبوطی کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...