Home Uncategorized ‎تناؤکے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے،تحقیق

‎تناؤکے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے،تحقیق

Share
Share

‎بوسٹن: ایک تحقیق میں انکشاف کیاگیاہے کہ جینیاتی طور پر تناوٴ کے شکار افراد میں دباوٴ والے حالات کا سامنا کرنے کے بعد ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین نے پایا ہے کہ جن لوگوں میں تناوٴ ان کی جینیات سے منسلک ہوتا ہے، ان میں نامناسب حالات کے بعد دل کا دورہ پڑنے کا امکان 34 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

‎محققین نے یہ بھی پایا کہ ان افراد کو تناوٴ کے اوقات میں دل کا دورہ پڑنے کا امکان اس وقت بھی تین گنا زیادہ ہوجاتا ہے جب پریشانی یا افسردگی کی حالت میں ہوں۔

‎مطالعے کے سرکردہ محقق اور میساچوسٹس جنرل اسپتال اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر شیڈی ابوہاشم نے بتایا کہ ہم نے مطالعے میں پایا ہے کہ جن لوگوں کو جینیاتی طور پر تناوٴ کا خطرہ ہوتا ہے ان میں غیرمناسب واقعات کے بعد دل کا دورہ پڑنے کا امکان بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ لوگوں میں دل کے دورے پڑنے کے واقعات میں اضافے کے کچھ اور عوامل بھی کارفرما ہیں۔ ہم ممکنہ طور پر ان لوگوں کی اسکریننگ اور احتیاطی تدابیر جیسے ورزش، یوگا، ذہن سازی یا دیگر طریقوں سے نگہداشت کرسکتے ہیں جو اضطرابی کیفیت اور افسردگی میں کمی اور دل کی صحت کے خطرے کو کم کرسکتی ہے۔

‎مطالعے کے نتائج اپریل کے شروع میں اٹلانٹا میں امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...