Home کھیل رضوان نے ورلڈکپ میں لنکا کیخلاف جیت غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کر دی

رضوان نے ورلڈکپ میں لنکا کیخلاف جیت غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کر دی

Share
Share

حیدرآباد:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے خلاف حاصل کی گئی شاندار فتح غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کر دی۔

محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام ایکس پر لکھا کہ یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کے لیے ہے، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے مزیدکہا کہ جیت میں اپنا حصہ ملانے پر خوشی ہے لیکن جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص طور پر عبد اللہ شفیق اور حسن علی جنہوں نے قومی ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

محمد رضوان نے اپنے پیغام میں حیدرآباد کے عوام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد کے عوام نے بہترین میزبانی کی اور مکمل طور پر سپورٹ کیا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...