Home نیوز پاکستان آرمی چیف کاپاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ ،مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ کیا

آرمی چیف کاپاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ ،مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ کیا

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگرامز کے ذریعے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف کا آپریشنل ایئر بیس پہنچنے پر استقبال کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کثیر القومی مشق انڈس شیلڈ 2024ء کا مشاہدہ کیا جو کہ خطے کی سب سے بڑی کثیر القومی مشق ہے۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگرامز کے ذریعے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشقوں کے آپریشنز اور ٹیکنالوجیز کے ڈسپلے کا مشاہدہ کیا۔

آرمی چیف کو سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

جنرل سید عاصم منیر نے فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پی اے ایف کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا اور انٹر سروسز تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ یہ تعاون آپریشنل کامیابی کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

علاوہ ازیں ایئر چیف نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ تربیت اور آپریشنل شعبے میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے کہا کہ مشق انڈس شیلڈ شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، مشق اپنے فضائی اور زمینی عملے کو جنگی چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تربیت دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کا دورے پر شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

اے ڈی بی کے تعاون سے ملک میں آئندہ سال 16 ترقیاتی منصوبے متوقع

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے تعاون سے ملک میں آئندہ...

ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل

لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے...

پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے...

مذکرات خوش آئند،سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، فواد چوہدری

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت...