Home Uncategorized حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیاگیا سرکاری حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا

حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیاگیا سرکاری حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا۔۔ 2024 میں سرکاری حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں ہوگا۔۔ وزیرمذہبی امور نے کہا حج 2024 ڈیجیٹائز ہوگا ہر حاجی کو ایک ایپ دیں گے۔۔ ہم تمام حجاج خواتین کو عبایا دیں گے جس کے پیچھے پاکستانی پرچم ہوگا۔ حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا جبکہ آخری تاریخ 12 دسمبر ہوگی۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کبھی حج گزشتہ کی نسبت سستا ہو، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا ہوا تھا اور اب ہم اس پیکج کو 10 لاکھ 75 ہزار تک لے آئے ہیں، ہم نے ایک لاکھ روپے بغیر کسی سمجھوتے کے کم کر دیا ہے۔۔

وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ہم نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز کا بھی معائنہ کرلیا، حج 2024 ڈیجیٹائز ہوگا ہر حاجی کو ایک ایپ دیں گے، اس ایپ کے ذریعے حاجی گم ہو ہی نہیں سکتا، ہر حاجی کو سم میں 7 جی بی ڈیٹا دیا جائے گا اور 40 روز تک حاجی ایسا ہی موبائل استعمال کرے۔۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہم تمام حجاج خواتین کو عبایا دیں گے جس کے پیچھے پاکستانی پرچم ہوگا۔ مدینے میں عموما 8 روز قیام ہوتا ہے اگر کوئی حاجی 4 روز رہنا چاہے تو ہم کریں گے اس سے پیکیج مذید سستا ہو جائے گا۔۔روڈ ٹو مکہ سعودی حکومت نے ہمیں فیسیلیٹی دے رکھی ہے ہم نے اس میں کراچی شامل کرلیا ہے۔۔

سال 2024 میں پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 کا ہوگا۔ حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا جبکہ آخری تاریخ 12 دسمبر ہوگی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...