Home Uncategorized مجھے رونے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے،سارہ خان

مجھے رونے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے،سارہ خان

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈراموں میں زیادہ تر رونے والے کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کی۔

سارہ خان آج کل برطانیہ میں موجود ہیں اور فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی متعدد تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

اْنہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں زیادہ تر روتے دھوتے کردار ادا کرتی ہوں لیکن ایسے کرداروں کی شوٹنگ کرواتے ہوئے میرے رونا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے رونے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور رونے والے مناظر کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار رونے کی اداکاری کرنے کے لیے اکثر مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی اصل زندگی میں گزرے کسی غمگین واقعے کے بارے میں سوچیں جسے یاد کر کے آپ کو رونا آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری اصل زندگی میں غمگین واقعات ہوئے تو ہیں لیکن اْنہیں یاد کر کے بھی مجھے رونا نہیں آتا۔

سارہ خان نے یہ بھی بتایا کہ میں ڈراموں میں رونے کے لیے ہمیشہ مصنوعی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں کیونکہ میں وہ والی اداکارہ نہیں ہوں جو غمگین مناظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے آسانی سے رونے لگے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...