Home کھیل پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

Share
Share

میلبرن:آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز ہی بنا سکی، شاہینوں کی جانب سے ایک بار پھر بیٹنگ میں فلاپ شو دیکھنے کو نظر آیا، کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، تو چل میں آیا کی روایت برقرار رہی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کا صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا مگر دونوں بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

اوپنر بلے باز صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی مگر ایڈم زمپا نے انہیں 37 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ کر دیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنوس لبوشین نے 44 رنز پر آوٴٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، ڈیبیو کرنے والے عرفان خان نیازی 22 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوئے۔

پاکستان کی 9 ویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری، حارث روٴف بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیاکی اننگز
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اوپنر جیک فریزر بھی 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی سکور پر آوٴٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سٹیو سمتھ اور جوش انگلس کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی سکور پر سٹیو سمتھ 44 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے اور بعدازاں 139 کے مجموعی سکور پر جوش انگلس 49 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

دونوں بلے بازوں کے ااوٴٹ ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مارنس لبوشین 16، گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے، ایرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بعدازاں کپتان پیٹ کمنز نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی نیا پار لگائی اور یوں آسٹریلیا نے 204 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باوٴلر حارث روٴف نے 3 کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روٴف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

Share
Related Articles

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شری نے...

پاکستان نے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا

جوہانسبرگ:پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر نئی تاریخ رقم...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور:پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی...