Home Uncategorized جویریہ عباسی کے اپنے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کن انکشافات

جویریہ عباسی کے اپنے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کن انکشافات

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق حیران کن انکشافات کردیے۔

حال ہی میں جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اس جوڑے نے اپنے تعلقات اور شادی سے متعلق بات کی۔

عدیل حیدر نے کہا کہ میں نے پہلی بار اپنے دوستوں کی دعوت پر جویریہ عباسی کو دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی مجھے وہ پسند آگئی تھیں، اْس وقت مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ جویریہ کا تعلق شوبز سے ہے اور وہ اداکارہ ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات میں ہی مجھے جویریہ سے محبت ہوگئی تھی، پھر آہستہ آہستہ ہمارے درمیان دوستی ہوئی لیکن جویریہ کو شادی کے لیے رضامند کرنے میں مجھے تین سال لگے۔

عدیل حیدر نے کہا کہ سابقہ شادی اور سماجی مسائل کی وجہ سے ہماری شادی میں تاخیر ہوئی، ورنہ ہم نے بہت پہلے ہی شادی کرلینی تھی۔

جویریہ عباسی نے اپنے شوہر سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح عدیل کی بھی یہ دوسری شادی ہے، اْن کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی اور سابقہ اہلیہ سے اْن کے بچے بھی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے اور عدیل کے درمیان بیٹی عنزیلہ کی شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے لیکن میرے لیے سب سے پہلی ترجیح بیٹی کی شادی تھی، بیٹی کی شادی کے بعد ہی میں نے اپنی شادی کا فیصلہ کیا۔

اْنہوں نے کہا کہ اس ڈھائی تین سال کے عرصے میں عدیل مسلسل شادی کی پیشکش کرتے رہے لیکن میں انکار کرتی رہی اور جب میں راضی ہوئی تو عدیل نے نخرے دکھائے لیکن بالاآخر ہماری شادی ہوگئی۔

جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ ہم نے رواں سال مارچ میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں نکاح کیا اور اب ہماری شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اْن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔
جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کردی تھی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...