Home نیوز پاکستان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتا دی

Share
Share

کراچی: پاکستان کی مشہور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتا دی۔

ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی عمر 15 سال سے زیادہ کی ہو چکی ہے، مگر انہیں انسٹاگرام ریلز بنانے کی اجازت نہیں ہے، حالانکہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ہونے کے باوجود بھی انہوں نے اپنی بیٹی پر کچھ پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں تاکہ وہ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے بچ سکے۔

شو کے دوران ایک خاتون نے اپنے مسئلے کا ذکر کیا کہ ان کی بیٹی سوشل میڈیا پر اتنی مصروف ہے کہ اس کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ اس پر ندا یاسر نے مشورہ دیا کہ بچوں کو چھوٹی عمر میں زیادہ آزادی نہیں دینی چاہیے اور کچھ پابندیاں ضروری ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں والد کی سختی بچوں پر زیادہ اثر ڈالتی ہے اور والدین کو اس سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔

Share
Related Articles

اے ڈی بی کے تعاون سے ملک میں آئندہ سال 16 ترقیاتی منصوبے متوقع

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے تعاون سے ملک میں آئندہ...

ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل

لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے...

پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے...

مذکرات خوش آئند،سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، فواد چوہدری

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت...