Home Uncategorized ہفتے میں کس دن زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں،تحقیق میں پتاچل گیا

ہفتے میں کس دن زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں،تحقیق میں پتاچل گیا

Share
Share

ٹوکیو:محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ امریکا اور پوری دنیا میں پیر کے دن خودکشیوں کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔مخصوص دنوں میں خودکشیوں کا خطرہ مختلف ممالک میں مختلف ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو کے شعبہ گلوبل انوائرمینٹل ہیلتھ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یونہی کم کی سربراہی میں ٹیم نے پایا کہ دیگر دنوں کے مقابلے میں پیر کے دن سب سے زیادہ خودکشیاں ہوئیں جو کہ 15 سے 18 فیصد بنتی ہیں۔

نتائج یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ہفتے کے آخر میں خودکشیوں کا خطرہ مختلف ممالک کے درمیان مختلف ہوتا ہے۔

شمالی امریکا، ایشیا اور یورپ کے کئی ممالک میں ہفتہ یا اتوار کو خودکشی کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔ تاہم جنوبی اور وسطی امریکی ممالک، فن لینڈ اور جنوبی افریقہ میں ویک اینڈ کے دوران خودکشی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...