Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کر دیئے ہیں،اسحاق ڈار

Share your love

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاملات استحکام کی طرف آ چکے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔ دوست ملک سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کر دیئے ہیں۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اکاوٴنٹ میں کریڈٹ آچکا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، سعودیہ حقیقی بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹ ہوں گی، پاکستان کے معاملات استحکام کی طرف آ چکے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!