Home کھیل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل ہو گا، نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل ہو گا، نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان

Share
Share

لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہو گا، ٹیم میں چند نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ جولائی کے تیسرے ہفتے سے کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں دو وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ٹیم میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ نئے کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ اور عامر جمال فیورٹ پلیئرز کی فہرست میں موجود ہیں۔

اوپنرز میں امام الحق، شان مسعود اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر میں سلمان آغا اور سعود شکیل لیے جائیں گے۔ البتہ زاہد محمود اور وسیم جونیئر کی سلیکشن مشکل دکھائی دیتی ہے ۔

محمد نوازاور ابراراحمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر ز میں سلیکشن کمیٹی شاہین آفریدی ، حسن علی اور نسیم شاہ کو ترجیح دے گی۔

Share
Related Articles

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شری نے...

پاکستان نے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کردیا

جوہانسبرگ:پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی سرزمین پر نئی تاریخ رقم...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور:پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی...