ٹوکیو: جاپان کے یاماناشی پرفیکچر میں واقع دنیا کا سب سے پرانا ہوٹل ہے جو ایک دن بھی بند نہیں ہوا اور اب بھی یہاں مہمان آتے ہیں۔اس ہوٹل میں جگہ جگہ قدیم تاریخ دکھائی دیتی ہے اور ہاتھ سے تحریر جاپانی خطاطی کے خوبصورت نمونے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
705 عیسوی میں اسے ایک پرفضا مقام پر ایک سرائے کی صورت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس وقت کے ایک طاقتور حکمراں خاندان فیوجی وارا نو کاماتاری کے سب سے بڑے بیٹے نے قدرتی گرم چشموں کے پاس ایک ہوٹل کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد یہاں فوجی، سپہ سالار اور مشہور شخصیات آتی رہیں۔ یہاں تک کہ موجودہ جاپانی شہنشاہ ناروہیتوبھی اس ہوٹل میں قیام کرچکے ہیں۔
1300سال قدیم اس ہوٹل سے مشہور فیوجی پہاڑ دیکھا جاسکتا ہے اور اطراف کے گاوٴں کی آبادی صرف 11000 کے لگ بھگ ہے۔ سینکڑوں سال قدیم مکانات، چاول بھرے کھیت اور سبزہ اس ماحول کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔
یہاں مشہور فاسٹ فوڈ کی دکانیں عنقا ہیں اور روایتی کھانے ہی دستیاب ہیں۔ تاہم ہوٹل میں آنے والے افراد کو نہ صرف انتظامیہ بلکہ گاوٴں کے دیگر لوگ بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس ہوٹل میں جگہ جگہ قدیم تاریخ دکھائی دیتی ہے اور ہاتھ سے تحریر جاپانی خطاطی کے خوبصورت نمونے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
’نیشیامی اونسن کی یْنکان‘ کئی حادثات سیبھی گزری۔ ان میں 1909 اور 1916 کی آتشزدگی اور 1925 میں پتھروں والا تودہ بھی آگرا تھا۔ اس کے علاوہ 1982 میں ہولناک طوفان سے عمارت کو نقصان پہنچا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ہوٹل کی عمارت تین مرتبہ اپنی جگہ سے تبدیل کی گئی تھی۔