Home Uncategorized ہالی ووڈ کے عمرسیدہ اداکار کے ہاں 83 برس کی عمر میں بچے کی پیدائش

ہالی ووڈ کے عمرسیدہ اداکار کے ہاں 83 برس کی عمر میں بچے کی پیدائش

Share
Share

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور فلم گاڈ فادر کے اداکار ایل پچینو کے ہاں 83 برس کی عمر میں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل پچینو کی 29 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ایل پچینو کے ترجمان کے مطابق اداکار نے بیٹے کا نام رومان پچینو رکھا ہے۔

83 سالہ اداکار ایل پچینو کے پہلے ہی دو سابق گرل فرینڈز سے 3 بالغ بچے بھی ہیں۔ ان کی ایک 33 سالہ بیٹی جولی میری جبکہ دو 22 سالہ جڑواں بچے ہیں۔

ایل پچینو اور نور الفلاح کے تعلقات کی خبریں گزشتہ برس سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں جب انہیں ایک ساتھ ریستوران میں دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پچینو کو مشہور فلم گاڈ فادر، ویمن اور اسکارفیس کیلئے جانا جاتا ہے جن کیلئے وہ آسکرز ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...