Home نیوز پاکستان جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

Share
Share

 

وانا:خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے باغیچہ سٹاپ پر فیلڈر گاڑئ پر نامعلوم افراد کا راکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق گاڑی پر راکٹ حملے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں اُس میں سوار سی ٹی ڈی اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے وانا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وانا میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تین بے گناہ افراد کی شہادت کو واقعہ انتہائی افسوسناک و تشویش ناک ہے، واقعہ کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بے گناہ افراد کی شہادتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...