Home سیاست آر پی او راولپنڈی خرم علی 15 دن کی رخصت پر چلے گئے

آر پی او راولپنڈی خرم علی 15 دن کی رخصت پر چلے گئے

Share
Share

راولپنڈی:آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 15 دن کی بیرون ملک رخصت پر چلے گئے۔ ان کے فیملی سمیت برطانیہ روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس اور انتخابات میں دھاندلی کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر آر پی او راولپنڈی کے اچانک منظر سے غائب ہونے کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ واقعہ سے جوڑا جانے لگا۔

گزشتہ روز پنجاب انفارمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کی پی ایس ایل کے بارے میں پریس کانفرنس کے دعوت نامے میں بھی کمشنر راولپنڈی سمیت آر پی او راولپنڈی کا ذکر کیاگیا تھا۔

اس حوالے سے آر پی او آفس راولپنڈی کے حکام کا رابطے پر کہنا تھا کہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے الیکشن سے پہلے ہی ایکس پاکستان لیو اپلائی کررکھی تھی لیکن انھیں فوری چھٹی نہیں ملی اور الیکشن کے بعد کی رخصت منظور کی گئیں۔

آر پی او راولپنڈی نے جمعہ کوآفس اٹینڈ کیا اور شام کو لاہور چلے گئے تھے جس کے بعد آر پی او راولپنڈی کا اضافی چارج سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے پاس ہے ۔

تاہم حکام کا کہنا تھا کہ سید خرم علی لاہور سے فیملی کے ساتھ برطانیہ گئے یا نہیں یہ معلوم نہیں، ان کی چھٹی 15دن کی ہے امید ہے 2مارچ کو واپس آجائیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...