Home سیاست حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

Share
Share

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے تفصیلی معاہدہ کر کے اسے وقت دیا ہے۔حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔ حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت جماعت اسلامی اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی 30 دن میں بجلی کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دھرنے سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں، دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں کیا ہے، حکومت سے تفصیلی معاہدہ کرکے اسے ٹائم دیا ہے، حکومت کو بتایا ہے کہ بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے اخراجات کم کرے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی آواز بن کر آئی پی پیز پر آگہی دی، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی پر ٹیکسز بالکل غلط ہیں، حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت جماعت اسلامی اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی 30 دن میں بجلی کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ایشوز پر سیاست نہیں ہوتی، ہم عوامی ایشوز کو فریضہ سمجھ کر کام کرتے ہیں، حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...