Home Uncategorized اسرائیل کی غزہ پر جارحیت رکوانے کیلئے روس نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت رکوانے کیلئے روس نے انتہائی اہم قدم اٹھالیا

Share
Share

ماسکو:اسرائیل کی غزہ پر بربریت رکوانے کیلئے روس میدان میں آگیا ہے۔

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کردیا، 15 رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں روس نے مسودہ پیش کیا، جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں کہا گیا کہ شہریوں پر تشدد اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی جائے، یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے۔

روس کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے گفتگو روک دی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق بات چیت روکنے کے فیصلے کا امریکی حکام کو بتا دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...