Home تازہ ترین صبا قمر یونیسف کی چائلڈ میرج کے خلاف آگاہی مہم میں متحرک، جذباتی پیغام بھی ریکارڈ

صبا قمر یونیسف کی چائلڈ میرج کے خلاف آگاہی مہم میں متحرک، جذباتی پیغام بھی ریکارڈ

Share
Share

لاہور : اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے پاکستان میں بچوں کی شادیوں کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے لیے معروف اداکارہ صبا قمر بھی متحرک ہو گئی ہیں۔

اس آگاہی مہم کے لیے یونیسف کی قومی سفیر برائے حقوقِ اطفال، معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

اس ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ پاکستان میں کسی بچے کو ایسی شادی اور مستقبل پر مجبور کیوں کیا جائے جو اس نے خود منتخب نہیں کیا؟ صحت اور تعلیم کے تمام خطرات کے باوجود، ہم اسے چیلنج کیے بغیر کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟

اداکارہ صبا قمر نے یونیسیف کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس سندھ کے ضلع سجاول میں انہوں نے خود ایسے کیسز دیکھے جہاں یونیسف کا کام بچوں کی زندگیوں میں فرق لا رہا ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ وہاں میری ایک 14 سالہ لڑکی انعم نذیر سے ملاقات ہوئی جس نے اپنی برادری میں تین شادیاں رکوا دیں، ایسے نوجوان چیمپئنز ہیں اور ہمیں بہتری کی امید دلاتے ہیں۔

پاکستان دنیا میں بچوں کی شادیوں کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہے، جہاں تقریباً 1.9 کروڑ لڑکیوں کی 18 سال سے کم عمر میں شادی ہو چکی ہے۔

ان میں سے تقریباً نصف 18 سال کی ہونے سے قبل ہی ماں بن جاتی ہیں جس سے ان کی صحت اور زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

صرف 13 فیصد شادی شدہ لڑکیاں سیکنڈری تعلیم مکمل کر پاتی ہیں جبکہ غیر شادی شدہ لڑکیوں میں یہ شرح 44 فیصد ہے، جو ان کے مستقبل کے مواقع کو محدود کر دیتا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...