Home سیاست سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان منتخب

سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان منتخب

Share
Share

گلگت: حکومتی اتحاد اور پیپلز پارٹی کی امیدوار سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان منتخب ہوگئیں، سعدیہ دانش جی بی اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے انتخاب کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر کیلئے حکومتی اتحاد اور پیپلز پارٹی کی امیدوار سعدیہ دانش کے علاوہ کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس پر اسپیکر نے سعدیہ دانش کے ڈپٹی اسپیکر بننے کا اعلان کردیا۔

اسپیکر نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

سعدیہ دانش جی بی اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر جبکہ مجموعی طور پر ساتویں ڈپٹی اسپیکر ہیں۔ نومنتخب ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے تمام ارکان ان کیلئے قابل احترام ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...