Home sticky post 5 صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

Share
Share

پارل: قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
گزشتہ روز پارل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو محض 3 وکٹوں سے ہراکر پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کیا تھا۔
اس میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن لاکھڑا گئی تھی اور محض 60 رنز پر 4 وکٹیں گنوادی تھیں تاہم صائم ایوب اور سلمان آغا نے پانچویں وکٹ کیلئے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے میچ میں گرین شرٹس کی فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اوپنر صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
اس اننگز کیساتھ وہ جنوبی افریقا کیخلاف سنچری سکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 22 سال 207 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
صائم ایوب نے ایک کارنامے کیساتھ کئی کرکٹ کے کچھ لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس سے قبل کوئنٹن ڈی کوک نے یہ سنگ میل 2016 میں 23 سال اور 48 دن میں حاصل کیا تھا۔
مجموعی طور پر صائم ایوب ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچری بنانے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس سے قبل احمد شہزاد نے (22 سال، 4 دن) اور کین ولیمسن نے (22 سال، 167 دن) کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل...

مالدیپ کا بڑا اقدام ،اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

مالے:مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...