کیپ ٹاؤن :پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔
ایم آر آئی نے صائم ایوب کے فریکچر کی تصدیق کر دی ہے۔
صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔