Home نیوز پاکستان سیفران نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاری روک دیا

سیفران نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاری روک دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزارت ریاستی و سرحدی امور نے وفاقی، صوبائی اداروں کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاری یا قید سے روک دیا۔۔ چیف کمشنر برائے افغان ماجرین نے واضح کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے تک کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ انھوں نے تمام ذیلی محکموں اور ایجنسیوں کو واضح احکامات جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ چیف کمشنر برائے افغان ماجرین نے فوری ایکشن لیتے ہوئے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

چیف کمشنر نے وزارت داخلہ، خارجہ، اسٹیٹ بینک، چاروں صوبائی کمشنرز برائے افغان مہاجرین کو بذریعہ خط مطلع کر دیا۔اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف و داخلہ سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کو بھی خط لکھ دیئے۔

اسلام آباد میں افغان سفارتخانہ، اقوام متحدہ انسانی کمیشن برائے مہاجرین اور بین الاقوامی تنظیم ہجرت کو بھی خط لکھا ہے۔

خط میں واضح کیا کہ پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان شہری، اور مہاجرین صرف رضاکارانہ طور پر وطن واپس جا سکتے ہیں۔انہیں ہراساں کرنا، گرفتار یا قید کرنا غلط اقدام ہے۔ ایسا کوئی بھی عمل پاکستان کے تشخص اور 43 سالہ خیرسگالی کو روندنے کے مترادف ہے۔

خط کے مطابق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان شہری، پناہ گزین عارضی طور پر رہائش کے اہل ہیں، اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سمیت تمام شراکت داروں کو بارہا مطلع کیا جاتا رہا ہے۔

Share
Related Articles

حکومت کا عیدالفطر پر “آپریشن غضبُ للحق” میں عارضی وقفے کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر جاری دہشت گردی...

کابل میں حالیہ حملے کا اصل ٹارگٹ افغان طالبان کے گولہ بارود، ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...