Home Uncategorized سجل علی کے ساحل کنارے برائیڈل فوٹوشوٹ نے مداحوں پر سحر طاری کر دیا

سجل علی کے ساحل کنارے برائیڈل فوٹوشوٹ نے مداحوں پر سحر طاری کر دیا

Share
Share

لاہور:خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ساحل سمندر پر برائیڈل فوٹو شوٹ کروا کر حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ کی دلکشی کی انتہا دیکھ کر فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا۔

اداکارہ نے عروسی جوڑوں میں اپنی اداؤں سے ایک الگ سحر طاری کردیا۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سجل علی سرد موسم کی حسین صبح ساحل کنارے دلفریب مناظرمیں میکسی زیب تن کیے اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں، جس پر چمکتے ستارے اور خوبصورت دوپٹہ لباس کو حسین بنا رہا ہے۔

اداکارہ نے ایک سرخ جوڑے میں بھی تصاویر شیئر کیں ، یہ سرخ عروسی لہنگا بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا، جسے زیب تن کیے سجل مختلف پوز دیتی مداحوں پر اپنے حسن کا سحر طاری کررہی ہیں۔

سجل علی کے اس برائیڈل فوٹو شوٹ نے ناصرف مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا بلکہ فیشن کی دنیا میں ایک تہلکہ ہی مچ گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...