Home تازہ ترین سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

Share
Share

پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔
سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔

بعدازاں عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے...

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...