Home Uncategorized ‎سلمان خان فائرنگ کیس ،گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

‎سلمان خان فائرنگ کیس ،گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے دورانِ حراست خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ انوج تھاپن نے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر سلمان خان کے ممبئی کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحے کا انتظام کیا تھا۔

انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر انہوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور پھر 26 اپریل کو انوج تھاپن کو بھارتی ریاست پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

اب پولیس ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انوج تھاپن نے مبینہ طور پر پولیس حراست میں رہتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انوج تھاپن کو کس چیز نے خودکشی کی کوشش کرنے پر مجبور کیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...