Home Uncategorized ‎سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی چلے گئے

‎سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی چلے گئے

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دبئی روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آج صبح ممبئی سے دبئی روانہ ہوئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز نے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچے۔

اس موقع پر سلمان خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ تاہم، اُنہوں نے دور سے صحافیوں کو ہاتھ کے اشارے سے ‘ہیلو’ کہا۔

سلمان خان کے یوں اچانک دبئی جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکار کو دیکھ کر اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔

یادرہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

بعدازاں ممبئی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی صاحب گپتا اور ساگر کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا تھا، دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...