Home sticky post 2 سانائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

سانائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

Share
Share

ٹوکیو:سانائے تاکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہو گئیں ہیں ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سانائے تاکائچی کو جاپانی پارلیمنٹ کے 465 ارکان میں سے 237 نے ووٹ دیا۔

سانائے تاکائچی ایک سابقہ ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں ایک میوزک بینڈ میں ڈرمز بجاتی تھیں۔ انہوں نے سنہ 1993 میں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد اُمیدوار ایوانِ زیریں کی نشست جیتی۔انہوں نے 1992 میں اپنے پہلے پارلیمانی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکیں مگر وہ پرعزم رہیں۔ ایک سال بعد آزادانہ حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہو کر انہوں نے سنہ 1996 میں ایل ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

وہ 10 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔انتخابی سیاست میں انہیں صرف ایک بار شکست ہوئی اور پارٹی کی متحرک قدامت پسند آوازوں میں سے ایک کے طور پر شہرت حاصل کی، وہ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں جن میں وزیر برائے اقتصادی تحفظ، تجارت و صنعت، داخلہ اور مواصلات شامل ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...