Home سیاست سردار عبدالقیوم کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

سردار عبدالقیوم کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بدقسمتی سے آزاد کشمیر میں رجیم چینج کے اثرات ایک سال بعد مرتب ہورہے ہیں۔آزاد کشمیر میں نئے انتخابات ہونا چاہئیں۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کشمیر کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ پہلے بجلی کے حوالے سے تحریک چلی، آزاد کشمیر میں ہماری حکومت لوگوں کو ریلیف دیتی تھی، ہم نے کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کرائے۔

سردار عبدالقیوم نیازی نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ایک کٹ پتلی وزیراعظم ہے، کشمیر میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی موت کی تفتیش ہونی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک افواہ پھیلائی گئی کہ ایف سی تعینات ہو گئی ہے اس سے اشتعال بڑھا ہے، کبھی کہا جاتا ہے کہ صدر زرداری نے ایف سی واپس بلا لی ہے، کشمیری حکومت نے لوگوں کے ساتھ معاہدہ کر کے توڑا، کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو فی الفور مستعفی ہونا چاہئے، فاروڈ بلاک بنا کر اچانک یہ حکومت بنائی گئی تھی، آزاد کشمیر میں نئے انتخابات ہونا چاہئیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...