Home سیاست سردار ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے چیئرمین مقرر

سردار ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے چیئرمین مقرر

Share
Share

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے چیئرمین کا انتخاب ہوگیاسردار ایاز صادق کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا متفقہ چیئرمین مقررکرلیاگیا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اگلا اجلاس منگل کو ہوگا۔ایاز صادق نے کہا کہ تیرہ اگست سے قبل کمیٹی نے اصلاحات کا عمل مکمل کرنا ہے اصلاحات الیکشن کیلئے ضروری ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا پہلا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے چیئرمین کا انتخاب کیاگیا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر سردار ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کاچیئرمین مقررکردیاگیا ان کا نام سید نوید قمر کامران مرتضی نے تجویز کیا۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سردارایازصادق کاکہناتھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی تاخیر سے بنی ہے وقت کم ہے،ہمارے پاس صرف 10 روز ہیں ہم نے جلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تیرہ اگست سے قبل کمیٹی نے اصلاحات کا عمل مکمل کرنا ہے اصلاحات الیکشن کیلئے ضروری ہیں۔اصلاحات کو دونوں ایوانوں سے منظور بھی کرانے کا عمل مکمل کریں گے۔

اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ کمیٹی نے مردم شماری سمیت دیگر امور کو دیکھناہے۔مردم شماری ٹھیک ہوگی تو الیکشنز ٹھیک ہونگے۔اس پر ایازصادق نے کہا کہ یہ اہم زمہ داری ہے،وقت کم ہے،13 اگست سے پہلے ان اصلاحات کو دونوں ہاوسز سے منظور کرانا ہے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ٹی او آرز بنائیں گے،ایک میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے۔

نوید قمر نے کہا ممبران کو پہلے تازہ ترین الیکشنز ایکٹ فراہم دے دیں جو پہلے ہی الیکشنز ایکٹ میں ترامیم آئی ہیں ان کو تجاویز میں شامل کریں۔اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی نے پرانی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کی دستاویزات طلب کرلیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹری ہر اجلاس میں شریک ہونگے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اگلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...