Home sticky post 4 سعودی عرب کا خطبہ عرفہ 35 زبانوں میں ترجمہ و نشریات کے ذریعے 50 لاکھ مسلمانوں تک پہنچانے کا اعلان

سعودی عرب کا خطبہ عرفہ 35 زبانوں میں ترجمہ و نشریات کے ذریعے 50 لاکھ مسلمانوں تک پہنچانے کا اعلان

Share
Share

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امورِ دینیہ کی صدارت نے رواں سال حج 1446ھ کے موقع پر خطبہ عرفہ کے ترجمے اور نشریات کے لیے ایک بین الاقوامی اقدام کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد 35 زبانوں میں ترجمے کے ذریعے دنیا بھر کے پانچ ملین سے زائد مسلمانوں تک اس پیغام کو پہنچانا ہے۔
یہ اقدام صدارت کی تاریخ کا سب سے بڑا “امداد و ابلاغی پیکج” قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کرام کے روحانی تجربے کو مزید بامعنی بنانا اور خطبہ عرفہ کے اعتدال اور توازن پر مبنی پیغام کو عالمی سطح پر عام کرنا ہے۔
اس منصوبے میں رواں ترجمے، ڈیجیٹل اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے براہِ راست نشریات شامل ہوں گی۔ یہ منصوبہ صدر امورِ دینیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر صدارت مسجد الحرام میں ان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا۔ اجلاس میں حج سیزن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور خطبہ عرفہ کے مؤثر ترسیل کے لیے صدارت کی مکمل تیاری کو یقینی بنایا گیا۔
شیخ السدیس نے اس موقع پر کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کے زیر سرپرستی خطبہ عرفہ کے ترجمے کا یہ منصوبہ مملکت سعودی عرب کی مذہبی اعتدال پسندی اور عالمگیر ہم آہنگی کے فروغ میں قائدانہ کردار کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام رواداری، بقائے باہمی اور اسلام کے معتدل پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے مملکت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ اقدام صدارت کے اس مشن کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے روحانی سفر کو مؤثر بنانا اور اسلام کا معتدل پیغام پوری دنیا میں عام کرنا ہے۔ اس سال کے حج پروگرام کے تحت خطبہ عرفہ امام و خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید پیش کریں گے۔
صدارت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بروئے کار لا کر خطبہ عرفہ کے پیغام کو وسیع پیمانے پر عام کرے گی تاکہ دینی ابلاغ اور بین الاقوامی فہم و آگہی کو فروغ دیا جا سکے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...