Home Uncategorized ‎سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفیر تعینات کردیا

‎سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفیر تعینات کردیا

Share
Share

ریاض: سعودی عرب نے 12 سال بعد شام میں اپنا سفیر تعینات کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیصل المجفیل کو 12 سال کے طویل وقفے کے بعد شام میں سعودی سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

سال 2012 میں شام میں خانہ جنگی کے بعد سعودی عرب نے دمشق میں سفارت خانہ بند کر کے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

سعودی عرب نے رواں سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا جبکہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب میں میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔

شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو عرب ممالک کی طرف سے شامی صدر ساتھ تعلقات بحالی کیلئے پیشرفت کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...