Home سیاست ‎پریشر کْکر کسی بھی دن پھٹ کر اقتدار پرغاصبانہ اور جھوٹا قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا،عارف علوی

‎پریشر کْکر کسی بھی دن پھٹ کر اقتدار پرغاصبانہ اور جھوٹا قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا،عارف علوی

Share
Share

کراچی: سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کوپریشر کْکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور اقتدار پرغاصبانہ اور جھوٹا قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں سابق صدر عارف علوی نے بیان میں کہا کہ بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے۔ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال ودولت باہر رکھا ہوا ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو۔ پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور اقتدار پرجھوٹا اور غاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا۔ ہم وفادار پاکستانی ہیں جنھوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم بھی دیکھیں گے یہ کہاں جائیں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے۔ ہم پاکستان کو قوموں کی برادری میں عزت سے کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے۔

عارف علوی نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس جھوٹی ، غیر قانونی، جابر اور سفاک حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر وطن کو تعمیر کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...