Home Uncategorized سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان

Share
Share

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی خصوصی کاوشوں سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر پاکستان میں حالیہ سعودی سرمایہ کاری کا حجم 2.8 ارب ڈالر ہوگیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور سعودی وزیرِ سرمایہ کاری و مشیرِ شاہی دیوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا خواجہ ا?صف، اسحاق ڈار ، عطا تارڑ، جام کمال خان اور وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران 27 مفاہمتی یاد داشتوں کے تحت 2.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا تھا، تبھی کہا تھا کہ یہ ا?غاز ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے سرمایہ کاری کو 2.2 سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مالی معاملات میں تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودیہ سے مل کر خوشحالی و ترقی کی منازل طے کریں گے اور مشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاری وفد کے اکتوبر 2024 میں دورہء ِ پاکستان میں 2.2 ارب ڈالر کی 27 مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے جن کی تعداد اب 34 ہوگئی ہے۔ سعودیہ پاکستان سرمایہ کاری منصوبوں میں سے 5 منصوبوں پر کام شروع ہو کر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...