Home Uncategorized سعودی عرب کا عید کے چاند سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا

سعودی عرب کا عید کے چاند سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں آج 28 واں روزہ ہے اور عید ممکنہ طور پر ایک یا دو روز بعد ہوسکتی ہے جس کے لیے سعودی حکومت کا ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 اپریل بروز پیر کو مغرب کے وقت سے عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کرتے رہیں اور چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر مقامی عدالتوں کو مطلع کریں۔

سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریعت کے مطابق چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھا جائے یا دوربین بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ شہادتیں جمع ہونے کی صورت میں ہی عید ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا اور ممکنہ طور پر یہ قمری مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا اس طرح عید بدھ کے روز ہونے کا قوی امکان ہے۔

پاکستان میں چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11:21 بجے ہوگی اور اس کی عمر اگلے دن مغرب کی نماز کے قریب 19 سے 20 گھنٹے کے درمیان ہوگی اس لیے چاند 29 رمضان کو نظر آسکتا ہے اور پاکستان میں بھی عید سعودی عرب کے ساتھ بدھ کے روز ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...