Home سیاست ‎آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

‎آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

Share
Share

راولپنڈی:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وفد کے ہمراہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے باہمی مفادات اور پالیسیوں پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیدار اور اسٹریٹجک نوعیت کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وفد کے دورے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے لیے اس عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے وفد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ریاستوں کے لیے بات چیت کے باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سےسعودی عرب کو سرمایہ کاری پر راغب کرنے کی کوششوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پیر کو پاکستان پہنچا ہے۔

سعودی عرب سے آنے والے وفد میں اہم وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے اوائل میں ریاض کے دورے کے بعد ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نے سعودی قیادت سے وسیع پیمانے پر بات چیت کی پیش کش کی تھی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے سینئر کابینہ کے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اسلام آباد کا دورہ کریں تاکہ سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کیا جا سکے۔ پاکستان اس دورے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...