Home sticky post 5 سعودی میڈیا فورم 2026 کا ریاض میں آغاز ہوگیا

سعودی میڈیا فورم 2026 کا ریاض میں آغاز ہوگیا

Share
Share

ریاض :سعودی میڈیا فورم 2026 پیر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہو گیا۔ فورم کے دوران “سعودی پائیداری: میڈیا سیاحت کا مستقبل کس طرح بیان کرتا ہے ‘‘ کے عنوان سے سیشن میں پائیدار میڈیا کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ “سعودی عرب میں پائیدار سیاحت: وژن سے عمل درآمد تک” کے عنوان سے مباحثے میں عمومی تعریفوں کو قابل عمل طریقوں میں ڈھالا جا ئے گا۔

“پردے کے پیچھے آپریشنل پائیداری: سیاحوں کے تجربے کے معاون عناصر کے طور پر ماحول، سیکورٹی، نقل و حمل، اور لاجسٹکس” کے تھیم کے تحت مقررین اس بات پر زور دیں گے کہ سیاحت کے معیار کا تعین نہ صرف مناظر سے ہوتا ہے بلکہ اس میں ماحول کی حفاظت کرنے والے نظاموں، ٹریفک اور دیگر وسائل کے انتظام اور تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے تسلسل کا بھی کردار ہے۔ فورم کے دوران ایک سیشن پیغام رسانی کی سطح پر ’’پائیدار میڈیا: مبالغہ آرائی یا پروموشن کے بغیر اثر کی کہانی کیسے بیان کریں” کے موضوع پر ہو گا۔

سیشن میں ریڈ سی انٹرنیشنل میں ماحولیات اور پائیداری کے سربراہ انجینئر رعد الباسط شامل خاص طور پر شرکت کریں گے ۔فورم 2 سے 4 فروری تک ریاض میں منعقد ہو گا ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...