Home سیاست عام انتخابات سے قبل ووٹ اندراج، منتقلی یا کوائف درستگی کی تاریخ مقرر

عام انتخابات سے قبل ووٹ اندراج، منتقلی یا کوائف درستگی کی تاریخ مقرر

Share
Share

اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل ووٹ اندراج، منتقلی یا کوائف درستگی کی تاریخ مقرر کر دی گئی اور عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ 13 جولائی ووٹ اندراج، منتقلی یا کوائف کی درستگی کے لئے آخری تاریخ ہے.
اعلامیہ کے مطابق اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں اور ووٹ کی معلومات حاصل کریں. ووٹ درج نہ ہونے یا کوائف میں غلطی کی صورت میں فوری متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر جائیں.

ادھر آئندہ عام انتخابات میں ای ایم ایس کے استعمال کا معاملہ الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کی ٹریننگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا۔ 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی۔

اسی طرح 13 اور 14 جولائی کو چاروں صوبوں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے 20 پی ایم یو اور ٓئی ٹی افسران کو ٹرینگ دی جائے گی۔دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔

جبکہ 17 سے 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی24 سے 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلی افسران کو ایک ایک ڈن بریفنگ دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔دوسری جانب 10 جولائی 2023 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں ہو گا.

اجلاس میں اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور انتخابات کے فوری انعقاد پر غور کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...