Home تازہ ترین این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Share
Share

کراچی:قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ڈی آر او اور اسسٹنٹ کمشنر آر او ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی وفات کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...