Home نیوز پاکستان ایس سی او کانفرنس، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، شہر میں پاک فوج تعینات

ایس سی او کانفرنس، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، شہر میں پاک فوج تعینات

Share
Share

اسلام آباد:وزارتِ خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔

ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔

مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔

آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...