Home نیوز پاکستان ایس سی او اجلاس ،چینی وزیر اعظم کل پاکستان پہنچیں گے

ایس سی او اجلاس ،چینی وزیر اعظم کل پاکستان پہنچیں گے

Share
Share

اسلام آباد: چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 تا 17 اکتوبر 2024 کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

دونوں وزرائے اعظم اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔

چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...