Home سیاست ایس سی او اجلاس،وزیرداخلہ محسن نقوی کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ

ایس سی او اجلاس،وزیرداخلہ محسن نقوی کا انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کے لئے تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں کے متعلق آگاہ کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ، اسلام آباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، پورے اسلام آباد خصوصاً وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے روٹس پر تجاوزات کو ہٹانے کا بھی حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا، کانفرنس کے شایان شان انتظامات کئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...