Home نیوز پاکستان ایس سی او اجلاس ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 تا 17 اکتوبر تک معطل رہے گی

ایس سی او اجلاس ،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 تا 17 اکتوبر تک معطل رہے گی

Share
Share

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں سروس معطل رہے گی۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ 13 اکتوبر تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جہاں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

Share
Related Articles

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد:حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن...

شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے،عمر ایوب

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک...