Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی کے تحت 4 ہزار سے زائد مقدمات درج

راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی کے تحت 4 ہزار سے زائد مقدمات درج

Share
Share

راولپندی : راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی ایمرجنسی کے تحت 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران 3 ہزار کے قریب عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگاہی کے خصوصی سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...