Home نیوز پاکستان ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چاول کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

Share
Share

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا، جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی تیار ہوگی۔

پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مالی سال 2024ء کے دوران پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جن کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے۔

یہ سنگِ میل پاکستان کے زرعی شعبے کی ایک نمایاں کامیابی ہے جس سے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے لیے مزید مواقع پیدا ہونے اور ملکی زرعی پیداوار میں مزید پیشرفت کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی نے نہ صرف زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی زرعی مصنوعات کی پہچان میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک امریکہ تعلقات پر اہم ملاقات اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin...