Home سیاست عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

Share
Share

اسلام آباد:عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

جنرل نشستوں پر عام انتخابات کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہو گی۔

بلاول بھٹو کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر درخواست کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے، تبدیلی پشاور ہائی کورٹ کے تحریک انصاف کے نشان کی واپسی کے فیصلے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نششتوں پر جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔

اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...