Home تازہ ترین شاہراہ بابوسر پر سیلابی تباہ کاریوں کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری

شاہراہ بابوسر پر سیلابی تباہ کاریوں کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری

Share
Share

گلگت:گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر سیلابی تباہ کاریوں کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے وزیر اعلی کے ترجمان فیض اللہ فراق کاکہناہے کہ تھک بھاشہ کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران سیلابی ملبہ میں انسانی جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں۔ جنکی شناخت کیلئے ڈی این اے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے نیاٹ ویلی میں 8 چھوٹے چھوٹے گاؤں شدید متاثر ہوئے ہیں امدادی کارروائی کو تیز کرنے کیلیے ڈپٹی کمشنر کو نیاٹ ویلی روانہ کر دیا گیا ہے متاثرہ علاقوں میں پانی و بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ گانچھے ، استور ، گلگت، غذر اور دیگر علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیلاب سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے ،بحالی میں وقت لگے گا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...