Home sticky post 3 گوادر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز کامیابی سے پہنچ گیا

گوادر پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز کامیابی سے پہنچ گیا

Share
Share

اسلام آباد: گوادر پورٹ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز 20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر کامیابی سے پہنچ گیا۔ اس پیش رفت کو گوادر بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت اور پاکستان کی مؤثر بندرگاہی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے کی حیثیت اختیار کرتی جا رہی ہے، اور افغانستان کو بین الاقوامی منڈیوں تک تیز تر، سستا اور مؤثر راستہ فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور یہاں تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق، گوادر سے ٹرانزٹ اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی توقع ہے اور یہ پیش رفت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بندرگاہی نظام پر اعتماد میں اضافے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کی ترقی پاکستان کی کامیاب بحری پالیسیوں کی علامت ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...