Home نیوز پاکستان پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم

Share
Share

پشاور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار پایا، عدالت نے مجرم کو تین ماہ قید کا حکم جاری کردیا۔

بغیر اجازت دوسری شادی کا مقدمہ پشاور کی فیملی کورٹ میں سناگیا، فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے مجرم سجاد خان کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قید بھگتنا ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022ء میں کیس دائر کیا تھا جس کا آج فیصلہ سامنے آیا ہے۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی...

جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کاکہناہے کہ فنکاروں...

اداکارہ نیلم منیر نے بی جے پی کا مکروہ چہرہ بےنقاب کر دیا

کراچی:پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے...

دشمن کے حملے سے جس طرح پوری قوم نے ملکر نمٹا وہ ہمیشہ بھارت کو یاد رہے گا،ڈاکٹر محمد فیصل

لندن:برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے...