Home نیوز پاکستان پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم

Share
Share

پشاور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار پایا، عدالت نے مجرم کو تین ماہ قید کا حکم جاری کردیا۔

بغیر اجازت دوسری شادی کا مقدمہ پشاور کی فیملی کورٹ میں سناگیا، فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے مجرم سجاد خان کو تین ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قید بھگتنا ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرکے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022ء میں کیس دائر کیا تھا جس کا آج فیصلہ سامنے آیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...